ڈیورنڈ لائن پر بات کرنے کا اختیار صرف اور صرف ڈیورنڈ لائن کے آس پاس عوام کے پاس ہے: افغان سفیر

by
کابل اور دہلی کے درمیان قربت میں اسلام آباد کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے: عمر زاخیلوال

 

 

 

 

 

سلام آباد میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ افغانستان پشتون تحفظ موومنٹ یعنی پی ٹی ایم کی حمایت کرتا ہے اور شدت پسندی کے خلاف ایسی ہی آواز اگر پنجاب، سندھ یا پاکستان کے باہر سے بھی اُٹھتی، تو کابل اس کے بھی ہم آواز ہوتا کیونکہ افغان عوام شدت پسندی سے تنگ آچکے ہیں۔

افغان سفیر نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ’حمایت اور مدد میں فرق ہوتی ہے اور ان کا ملک پی ٹی ایم کی حمایت کرتی ہے، مدد نہیں۔ ہم نے نہ پی ٹی ایم کی کوئی مالی معاونت کی ہے اور نہ ہی رہنمائی کی ہے۔‘

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ افغان سرزمین پر سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاونٹس دن رات پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا افغان حکومت ان اکاونٹس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گی، افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اُن سے ایسی کوئی معلومات شئیر نہیں کی گئی ہے۔

’افغانستان میں سوشل میڈیا اور میڈیا آزاد ہیں اور افغان حکومت کے خلاف بھی ہزاروں اکاونٹس ہیں، جو حکومت کے خلاف اور طالبان کے حمایتی ہیں۔ اس میں اتنا آگے جانا اور ان سے ڈرنا، میرے خیال میں اچھا نہیں۔‘

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *