وکلا کی جعلی ڈگریوں پرچیف جسٹس کا ازخود نوٹس

by

سپریم کورٹ نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پراز خود نوٹس لے لیا۔ تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں تمام لائسنس یافتہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہی وکلا کی جعلی ڈگریوں پربھی سوموٹو نوٹس لے لیا۔

تمام بارکونسلزکو ایک ماہ میں لائسنس یافتہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیے دیا گیا۔ چیف جسٹس نے بارکونسلز سے شکوہ کیا کہ یہاں سے تعاون نہیں مل رہا ہے۔ کئی وکلاء نے قانون کی ڈگری کے بغیر لائسنس حاصل کیے جبکہ بعض بغیر لائسنس کے ہی وکیل بنے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی تعاون کی ہدایت کی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *