نواز شریف کا اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

by

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاہے کہ وہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے، ان کی نمائندگی بیرسٹر ظفر اللہ اورمنور اقبال دگل ایڈووکیٹ کریں گے۔

سپریم کورٹ نےدیگرسیاسی رہنماؤں کےساتھ نواز شریف کوبھی پیشی کانوٹس بھیجا تھا ، اصغرخان کیس کی سماعت 12 جون کو ہونی ہے، نواز شریف کے وکلا ان کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے۔
Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *