لیڈز ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55رنز سے شکست دے دی

by

انگلینڈ نے پاکستان سے لارڈز ٹیسٹ کا بدلہ لیڈز ٹیسٹ میں لے لیا ۔برطانوی ٹیم نے شاہینوں کو ایک اننگز اور 55رنز سے شکست دے دی ۔لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،انگلینڈ کی 189رنز کی لیڈکے جواب میں پاکستانی ٹیم 134رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی سکورپر کیورین 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 344 کے مجموعی سکور پر سٹورٹ براڈ بھی 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 363 کے مجموعی سکور پر جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔انگلینڈ کی 189رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس بار بھی حالات پہلے سے کچھ مختلف نہ تھے اور 124سکور پر پاکستان کے9کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر بلے باز اظہر علی 11رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے،حارث سہیل 8رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق سٹیورٹ بروڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔امام الحق 34 جبکہ کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا کر اور شاداب 4رنز بنا کر فہیم اشرف 3 سکور ، عثمان صلاح الدین 34 رنز ، حسن علی 9 رنز اور محمد عامر 13رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔یوں پاکستان کی ٹیم 134رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ ایک اننگز اور 55سکور کے ساتھ جیت گئی ۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، محمد عباس، علی حسن علی نے 2,2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *